• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 اگست کا دن جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک سیاہ باب، بلاول بھٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 5 اگست کا دن جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، ہم کشمیر کے لوگوں کو ان کی تاریک گھڑی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، سیاسی، اخلاقی اور فارتی تعاون کے عزم کا اعادہ ،انھوں نےمقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے یومِ استحصال کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کے غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ بلاول ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق، چیئرمین پی پی نے کہا کہ 5 اگست کا دن جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، جب 2019 میں بھارت نے جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت کو یکطرفہ طور پر ختم کر کے نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں بلکہ کشمیری عوام کی خواہشات کو بھی ایک بار پھر روند ڈالا۔

اہم خبریں سے مزید