• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان: حزب اللّٰہ کا عسکریت پسند تنظیموں کو غیر مسلح کرنے کی قرارداد پر ردعمل

حزب اللہ چیف نعیم قاسم(فائل فوٹو)۔
حزب اللہ چیف نعیم قاسم(فائل فوٹو)۔

حزب اللّٰہ نے لبنانی کابینہ میں عسکریت پسند تنظیموں کو غیر مسلح کرنے کی قرارداد پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 

حزب اللّٰہ کے سیکریٹری جنرل نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ مزاحمتی گروپوں کو غیرمسلح کرنے کی وزیراعظم نواف سلام کی قرار داد گھناؤنا گناہ ہے، حکومتی قرار داد کو نہ ہونے کے برابر سمجھتے ہیں۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ لبنانی آئین مزاحمت اور اس کے ہتھیاروں کی حفاظت کرتا ہے۔ لبنان میں مزاحمتی تحریکیں طائف معاہدے کے آئینی حصے کا جزو ہے۔ طائف معاہدے میں لبنانی دفاع کے تمام ممکنہ طریقوں کا ذکر موجود ہے۔ 

ادھر لبنانی وزیر انصاف ابراہیم نجار نے حزب اللّٰہ کے سکریٹری جنرل کی تنقید کو مسترد کر دیا۔ 

لبنانی وزیر انصاف ابراہیم نجار نے کہا ہے کہ حزب اللّٰہ کے رہنما کا بیان لبنانی آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے، نعیم قاسم کا بیان محض ایک سیاسی رائے ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت یا آئینی وزن نہیں ہے۔

ابراہیم نجار نے کہا  آئین واضح طور پر ریاستی خود مختاری، اسلحے کی اجارہ داری اور جنگ و امن کے فیصلوں کے حق کو صرف ریاست کیلئے مخصوص کرتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید