• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتنہ کی سیاست کارکردگی سے دفن، پولیس انتظار کرتی رہی، احتجاج کے لیے کوئی نہ آیا، مریم نواز

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ فتنہ کی سیاست کارکردگی سے دفن کردی،پولیس انتظار کرتی رہی، احتجاج کیلئے کوئی نہ آیا،گالم گلوچ اور گریبان پکڑنے کی سیاست ہماری کارکردگی سے ختم ہوگئی ۔ اپنی زمین، اپنا گھر کے تحت مفت پلاٹ دینے کا اعلان،پہلے فیز میں 2ہزار پلاٹ دینگے، 1100ای بسیں آرہی ہیں،جہاں مرضی جائیں کرایہ20روپے ، لاہور میں جنوبی ایشیا کی پہلی SRT ٹرین لارہے ، انتظار کی گھڑیاں ختم،لاہور میں جدید ترین سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ چلے گی، وزیراعلیٰ کا ایس آر ٹی ٹرام میں علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک سفر،لوگ اپنے درمیان پاکر خوش ہوگئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوان عالمی افق پر نئی تاریخ رقم کر سکتے ہیں،انہوں نےپاکستانی طلبہ کو انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی، شاہدرہ میں کرنٹ سے 4افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

اہم خبریں سے مزید