• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز اور مودی رواں ماہ چینی صدر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کرینگے

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی 31 اگست کو شمالی چین کے تاریخی شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ سے الگ الگ ملاقات کریں گے، لیکن پاکستان اور ہندوستان کے رہنماؤں کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔ اعلیٰ سطحی سفارتی ذرائع نے بدھ کی شام جنگ کو بتایا کہ چینی صدر اپنے دو پڑوسیوں کے درمیان مصالحت کیلئے کردار ادا کر سکتے ہیں۔ باخبر ذرائع نے اس نمائندے کو بتایا، "پاکستان نے وزیرِ اعظم شہباز کی اپنے ہندوستانی ہم منصب سے ملاقات کی خواہش ظاہر نہیں کی، لیکن اگر نئی دہلی کی طرف سے ایسی کوئی درخواست کی جاتی ہے، تو پاکستان اس کے امکان پر غور کر سکتا ہے کیونکہ وہ بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید