اسلام آباد(جنگ نیوز)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے رواں ماہ پاکستان کے دور ے کا امکان ہے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وانگ یی 20 اور 21 اگست کو اسلام آباد کا دورہ کریں گے اور پاک، چین سالانہ اسٹرٹیجک ڈائیلاگ میں شریک ہوں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اس ڈائیلاگ میں دو طرفہ تعلقات، سی پیک منصوبے کی پیش رفت، دفاعی تعاون، اقتصادی معاملات اور خطے کی سلامتی پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔