• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 15 ہزار بسوں کی ضرورت، صرف 400 سرکاری بسیں چل رہی ہیں

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ کراچی جیسے بڑے شہر کو15ہزاربسوں کی ضرورت ہے مگر اس وقت شہر میں صرف400 سرکاری بسیں چل رہی ہیں۔139نئی بسوں کی شمولیت متوقع تھی جو تاخیر کا شکار ہے۔ نئی بسیں اس رفتار سے شامل نہیں ہورہیں جو شہر کی ضرورت کو پورا کرسکیں۔ جیو نیوز کے مطابق ورلڈ بینک کی 2019ء کی رپورٹ کہنا ہے کہ کراچی کو15ہزاربسوں کی ضرورت ہے لیکن شہر میں جدید سرکاری بسوں کی تعداد صرف 400ہے۔
اہم خبریں سے مزید