• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نورا فتحی کے آئٹم سانگ دیکھتا ہوں، پاکستانی آئٹم نمبرز دیکھ کر معیار نہیں گراسکتا: یاسر حسین

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے پاکستانی فلموں میں شامل آئٹم نمبرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور بھارتی رقاصہ اور اداکارہ نورا فتحی کی پرفارمنسز کو سراہا۔

حالیہ انٹرویو میں یاسر کا کہنا تھا کہ پاکستانی آئٹم نمبرز نہ تو معیاری ہوتے ہیں اور نہ ہی بین الاقوامی سطح کے تقاضوں پر پورا اترتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں نورا فتحی جیسے فنکاروں کی پرفارمنسز دیکھنا پسند کرتا ہوں اور مقامی آئٹم نمبرز دیکھ کر اپنے معیار کو گرانا نہیں چاہتا۔

یاسر حسین نے کہا کہ پاکستانی فلموں میں شامل آئٹم نمبرز میں نہ توانائی ہوتی ہے نہ پیشہ ورانہ مہارت۔ اگر فلم سازوں کو فلم میں آئٹم نمبر شامل کرنا ہے تو پوری تیاری کے ساتھ کریں، آدھے دل سے نہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے تنقید کی کہ اگر آئٹم نمبر کے اردگرد حدود مقرر کرنی ہیں تو پھر ایسا آئٹم نمبر شامل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے انٹرویو میں گفتگو کے دوران کہا کہ ہمیں پہلے یہ طے کرنا ہوگا کہ ہمارا ثقافتی نظریہ کیا ہے، کیا ہم 70 کی دہائی سے قبل کے کلچر کو مانتے ہیں یا 70 کی دہائی کے بعد والے دور کو؟

ان کا کہنا تھا کہ میڈم نور جہاں کی فلموں میں خوبصورت آئٹم سانگز شامل ہوتے تھے، تو اب یہ آئٹم سانگ اچانک ہمارے کلچر سے کیسے نکال دیے گئے؟

انٹرٹینمنٹ سے مزید