• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصاویر:سوشل میڈیا
تصاویر:سوشل میڈیا

پاکستان کی مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ حال ہی میں کینیڈا میں ایک سادہ اور خوبصورت تقریب میں زین احمد سے شادی کے بندھن میں بندھی ہیں، نئی زندگی کی شروعات پر ان کے مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ یہ جاننے کے لیے بے تاب بھی ہیں کہ آخر آئمہ بیگ کے شوہر زین احمد کون ہیں۔

زین احمد ایک بااثر خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے اپنی ابتدائی زندگی لندن، کینیڈا اور لاہور میں گزاری، جس کے بعد انہوں نے کاروباری دنیا میں قدم رکھا۔

زین احمد نے 2018ء میں اپنا فیشن برانڈ متعارف کروایا، جو جنوبی ایشیائی ثقافتی اثرات کے ساتھ عالیشان اسٹریٹ ویئر تیار کرتا ہے۔ 

ان کے ڈیزائن ناصرف پاکستان بلکہ بھارت اور ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی پہن چکی ہیں، ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں انہیں فوربز 30 انڈر 30 کی فہرست میں شامل کیا گیا، جو ایک بہت بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے۔

آئمہ بیگ اور زین احمد ایک سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور اب دونوں کی شادی نے ان کے مداحوں کو بےحد خوش کر دیا، جو جوڑے کو نئی زندگی کی شروعات پر مبارک باد دے رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید