• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتی آبادی اور اس کے مسائل سے نمٹنے کے لیے صوبوں کے تعاون سے حکمت عملی بنائی جائے، وزیراعظم

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں آبادی کے بڑھنے کی سالانہ شرح 2اعشاریہ 55 فیصد ہے۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی ترقی اور اپنی معیشت کا فعال حصہ بنانے کیلئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے،ملکی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان ہمارے ملک کا انتہائی اہم اور قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو ملکی معیشت کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں،خواتین ہماری افرادی قوت کا بہت بڑا حصہ ہیں،خواتین کو ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنےکیلئے اقدامات کئے جائیں۔

اہم خبریں سے مزید