اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے ہی مہینے میں پاکستان کی برآمدات 2 اعشاریہ 7 ارب ڈالرز تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں اور ترجیحات کی بدولت معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں۔ حکومت ملک سے برآمدات میں اضافہ ، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ۔ جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2024 تا جولائی 2025 کے دوران برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے ، صرف ایک ماہ میں برآمدات میں 9 فیصد اضافہ انتہائی تسلی بخش ہے، برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، معاشی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔