• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن کردی ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے معاشی میدان میں متعدد کامیابیاں حاصل کیں اور اب پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو شاہ عبدالطیف کاظمی (بری امام) کے مزار پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ سال 2017 میں پاکستان دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت بن گیا تھا تاہم بعد میں معاشی حالات خراب ہو گئے اور عوام کو مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے پر زور انداز میں کہا کہ پاکستان اقوامِ عالم میں باوقار قوم بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جی -20 ممالک کی صف میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان قدرتی معدنی وسائل سے مالا مال ہے، پاکستان کے پاس کھربوں روپے مالیت کے معدنی وسائل موجود ہیں اور ان وسائل کی تلاش کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید