• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب ڈیم سے پانی کی سپلائی، 128 ارب روپے کی 228 کلومیٹر نئی کینال، کراچی کو 100 ملین گیلن اضافی پانی ملے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں جو کام 45 سالوں میں نہیں ہوئےوہ آج بلاول بھٹو کے نمائندے کر رہے ہیں شہر کراچی کے ساتھ میری سیاسی قیادت مخلص ہے ہم وقت سے پہلے اپنے وعدے کو پورا کرنے جا رہے ہیں نیو حب کینال منصوبہ کراچی کے آبی مستقبل کیلئے گیم چینجر ہے حب ڈیم سے پانی کی سپلائی کے لئے 12.8ارب روپے کی لاگت سے22.8کلو میٹر لمبی نئی کینال ہم نے بنا دی ہے جس سے کراچی کو 100ملین گیلن اضافی پانی ملے گا،اس کینال کا فائدہ مرتضیٰ وہاب، مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو کو نہیں ہوگا بلکہ اس پانی کا فائدہ کراچی والوں کو ہوگا، کینال سے متعلق جانچ پڑتال کیے بغیر منفی پروپیگنڈا کیا گیاکنٹریکٹ میں ایک سال کی وارنٹی رکھی ہے، کو ئی بھی خرابی آئے تو کنٹریکٹر اس مسئلے کو حل کرے گا ہم نے اعلان کیا تھا 78 ویں یوم آزادی کو اس کا افتتاح کرینگے، انشاء اللہ 13 اگست کو حب ڈیم کی نئی کینال کا افتتاح کردیا جائے گاکے فور کی آگمنٹیشن کا کام بھی جلدہوتا نظر آئے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہو ئے کیا،اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللہ خان، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللہ خان سمیت واٹر کارپوریشن اور کے ایم سی کے افسران موجود تھے میئر نے کہا کہ یہ وہی شہر ہے وہی لوگ ہیں بس قیادت تبدیل ہوئی، ہم وقت سے پہلے اپنے وعدے کو پورا کرنے جا رہے ہیں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آخری بار کراچی شہر میں پانی کی سپلائی کو بہتر بنانے کے لیے بائیس سال قبل کام ہوا تھا، اس وقت اس شہر کی آبادی96 لاکھ تھی، مردم شماری بتاتی ہے اس شہر میں تین کروڑ کے قریب لوگ ہیں،ماضی میں شہر کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا مگر پانی کی ترسیل میں اضافہ نہیں کیا گیا، ساری توجہ کینجھرجھیل کے حوالے سے تھی، کتنے سالوں سے سن رہے ہیں کے فور آئے گا پانی لائے گا، 2005 میں کے فور منصوبے پرکام شروع ہوا، ہم نے اپنے منشور میں کہا تھا اختیارات کا رونا نہیں روئیں گے لہٰذا ہم نے حکومت سے گزارش کی کہ بارشوں کے بعدحب ڈیم بھرا ہوا ہے اس کے باوجود کراچی والوں کو پانی نہیں مل رہا تھا۔

اہم خبریں سے مزید