• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ ڈیٹا کی بندش بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کوئٹہ اخونزادہ عطاءالرحمن نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بندش بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے مختلف شعبوں خاص طور پر طلباء اور اساتذہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑئے گا اور تعلیمی سرگرمیاں رک جانے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں انڈر گریجویٹ داخلوں کا عمل اور ڈائریکٹریٹ آف کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے پنجاب میں 840 مخصوص نشستوں پر داخلوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا عمل بھی متاثر ہورہا ہے اور اس سے ہزاروں طلباء کا مسقبل داو پر لگنے کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انٹرنیٹ ڈیٹا سروس فوری بحال کی جائے ورنہ طلباء شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔
کوئٹہ سے مزید