کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)منگچر میں لاش برآمد ہوئی لیویز کے مطابق منگچر لیویز کو گزشتہ روز اطلاع ملی تھی کہ خزینئی کے علاقے میں ایک لاش پڑی ہوئی ہے جسے تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دی لیویز نے بتایا کہ نامعلوم افراد اسے قتل کرنے کے بعد لاش پھینک کر فرار ہو گئے ۔ درایں اثناء دکی مانگی ڈیم روڈ کے قریب سے بھی ایک لاش برآمد ہوئی جس کے جسم پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔ لیویز کے مطابق دکی لیویز کو مانکی ڈیم کے قریب مانزئئ روڈ سے لاش ملی جسے تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا جہاں لاش کی شناخت عبدالستار ولد عبدالغفار کے نام سے ہوئی جو شاٹ کاٹ سنجاوی کا رہائشی تھا ہسپتال میں ضروری کارروا ئی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔