ملتان (سٹاف رپورٹر) جے یو آئی سندھ کے رہنما مولانا راشد محمود سومرو آج مدرسہ قاسم العلوم میں مجلس عمومی و تربیتی کنونشن سے خطاب کریں گے۔ کنونشن کی صدارت جمعیت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود کریں گے۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈووکیٹ، سرپرست حافظ محمد عمر شیخ، ضلعی سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید، سٹی امیر قاری محمد یاسین بھی موجود ہوں گے۔