• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقائق سامنے لانے کی وجہ سے یہ لوگ میرے پیچھے پڑے ہیں: عمر ایوب

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ میں حقائق سامنے لاتا ہوں، اس لیے یہ لوگ میرے پیچھے پڑے ہیں۔

عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 سالوں میں یہ 2 ہزار ارب روپے کا اسکینڈل سامنے آیا ہے، اسکینڈل میں پی ڈی ایم کی پہلی اور موجودہ حکومت ملوث ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ نگراں حکومت بھی اس اسکینڈل میں ملوث ہے، ان کی ساری انگلیاں گھی میں تھیں اور بہتی گنگا سے پیسے نکالے ہیں، انہوں نے اسکیموں میں اپنے کمیشن لیے اور ٹھیکیداروں کو پیسے منتقل کیے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بیوروکریٹس بھی اس اسکینڈل میں ملوث ہیں، 500 ارب روپے سے زیادہ شوگر کا اسکینڈل ہے، ان اسکینڈلز پر نیب آنکھیں بند کر کے سو رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید