• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کے چیئرمین تعینات

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وفاقی حکومت کی جانب سے جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیلِ نو کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو کمیشن کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن کو مبینہ جبری گمشدگیوں سے متعلق 10 ہزار 607 کیسز موصول ہوئے،31 جولائی 2025ء تک کمیشن نے 8770 کیسز (82 فیصد) کیسز نمٹائے، جسٹس (ر) ارشد حسین کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جولائی میں کمیشن نے 70 کیسز نمٹائے جبکہ 15 نئی شکایات رجسٹرڈ ہوئیں۔

اعلامیے کے مطابق کمیشن نے گمشدہ افراد کے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے 50 لاکھ روپےکے پیکج پر عمل شروع کردیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس (ر) نذر اکبر کو ممبر سندھ، ریٹائرڈ جج محمد بشیر کو ممبر اسلام آباد، جسٹس (ر) سید افسر شاہ کو ممبر خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق چیئرمین کمیشن نے گمشدگیوں کے معاملات کی تفتیش، معاملات نمٹانے کے لیے یکساں پالیسی کی تشکیل پر زور دیا ہے، کمیشن کے چیئرمین نے ضوابط کی تشکیل کے لیے لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید