کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)غیر قانونی کنکشنزکےخلاف کارروائیاں جاری ہیں ، جن کے دوران میٹر بھی اتارے گئے ہیں ،یہ بات ایس ڈی او کچہری اسامہ صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہاکہ ایکسئنزرغون نعیم خالق اورایس ای شاہد رئیسانی کی ہدایت پر کارروائیاں جاری ہیں ،گذشتہ روز بھی ایل ایس ساجن او ر مصطفیٰ نے سرکاری کالونیوں اور گھروں میں لگائے گئے متعدد غیر قانونی کنشنز منقطع کئے،اور غیر قانونی کنڈے ہٹائے،ایس ڈی او کچہری اسامہ صدیقی نے بتایاکہ ،تمام علاقوں میں بجلی چوروں کے کنکشنزبلاتفریق منقطع کرنے کے سمیت نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی بھی کی جارہی ہے انھوں نے کہاکہ یلو صارفین کی طرف سے بجلی کے میٹر میں مداخلت، غلط استعمال یا چھیڑ چھاڑ، برقی میٹر کو کسی بھی برقی لائن سے جوڑنا، جس کے ذریعے بجلی لائسنس یافتہ کی طرف سے فراہم کی جاتی ہے، یا کسی بھی الیکٹرک میٹر کو کسی بھی الیکٹرک لائن یا دیگر سے غیر مجاز طور پر دوبارہ جوڑنا جرم ہے،جب ہم بجلی چور پکڑ لیتے ہیں تو اس میں ان کا میٹر، تار وغیرہ قبضے میں لے لیا جاتا ہے اور ایک پورا ڈاکیومنٹ بنا کر پولیس کو دے دیتے ہیں جو ایف آئی آر درج کر کے آگے اس کا چالان وغیرہ پیش کرتے ہیں،بجلی چوری کرنا پوری ایک سائنس ہے اور یہ مختلف طریقوں سے ہوتی ہے، اور اس میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا طریقہ کنڈا ڈال کر براہِ راست سپلائی لینا ہے۔