کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا غیر معیاری دودھ اور خوردنی اشیا فروخت کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری،میکانگی روڈ اور کاسی روڈ پر کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر ایک بیکنگ یونٹ،ایک نان شاپ اورایک جنرل اسٹوراورایک مصالحہ کرشنگ یونٹ کوسیل کردیاگیا بی ایف اے حکام کے مطابق سیل شدہ مصالحہ کرشنگ یونٹ کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، مصالحوں میں پابندی عائد چائنیز نمک و نان فوڈ گریڈ کلرز کی مکسنگ، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، حتمی پراڈکٹس کی نامناسب اسٹوریج پر ایکشن لیا گیا جبکہ جرمانہ کردہ بیکنگ یونٹ میں صفائی ستھرائی کی انتہائی خراب حالت پر کارروائی کی گئی جبکہ نان شاپ میں آٹے پیڑے کا مقررہ وزن سے کم وزن ہونے اور جنرل اسٹور مالک کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے خیزی چوک، جان محمد روڈ اور جوائنٹ روڈ پر قائم ملک شاپس کی چیکنگ کی اور اس دوران پانچ ملک شاپس مالکان کو جرمانہ جبکہ 13 مراکز کو نوٹسز جاری کئے گئے۔