• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام معاملات میں اللہ کے حکم پر عمل پیرا ہونیکی ضرورت ہے، تنظیم الاخوان

کوئٹہ(پ ر) سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان نےجمعتہ المبارک کےموقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ نماز وجودی ضروریات سے لے کر معاشرے میں اخلاقیات کی قدروں میں بہتری کا سبب بنتی ہے۔آج ہم نے رشتوں کے تقدس کو کھو دیا ہے۔پہلے والد اگر اولاد سے کہتے کہ کھڑے ہو جاؤ تو کھڑے ہوجاتے تھے کیوں کا لفظ نہیں تھا وجہ نہیں پوچھی جاتی تھی کہ ایسا کیوں کہا گیا۔آج ہم جواز مانگتے ہیںجب اللہ کا حکم ہو وہاں کیا تعمیل درکار ہے؟ جہاں سجدے کا حکم ہے وہاں سجدہ کریں جہاں سر کٹانے کا حکم ہے وہاں سر کٹائیں گے مقصد اطاعت الٰہی ہے۔اپنے معاملات میں اللہ کے حکم پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج رواجات پر چلنا آسان اور حق پر چلنا مشکل ہو چکا ہے۔عبادات ہماری ضرورت ہیں۔عمل کرنے کے لیے اتنا کافی ہے کہ یہ اللہ کا حکم ہے۔عبادات چھوڑ کر ہم اپنا نقصان کر رہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید