• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی کی تقریبات میں امن یقینی بنانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کرلی، قائم مقام IG پولیس

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) قائم مقام انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان سعید وزیر نے کہا ہے کہ پولیس دو دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے افسران و جوانوں نے اپنی جانیں قربان کرکے بلوچستان میں امن کے قیام کو یقینی بنایا ہے حوصلے بلند ہیں دہشت گردی ٗ ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام اور جشن آزادی کی تقریبات کیلئے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انہوںنے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے حوالے سے پولیس کو دو دہائیوں سے مختلف چیلجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پہلے دھماکے ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ پولیس آفیسران اور جوانوں نے محنت کرکے ان پر قابو پایا اور حالات کو بہتر بنایا۔ پولیس عوام کے تحفظ کیلئے اپنی دیگر ذمہ داریاں بھی خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہی ہے۔ پولیس فورس کا مورال بلند ہے شہداء نے اپنے خون کا نذرانہ دیکر امن کی بحالی کو یقینی بنایا ہے۔ ان کا خون رائیگاں نہیں جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ اگست میں پولیس کو مختلف نوعیت کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اُن کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس نے امن کی بحالی اور ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی ۔ انہوں نے بتایا کہ 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر تمام پروگرام اور تقریبات کے ا نتظامات کے حوالے سے جامعہ منصوبہ بندی کی گئی ہےفول پروف سیکورٹی اقدامات کئے گئے ہیں حکومتی رٹ کو برقرار رکھا جائے گا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
کوئٹہ سے مزید