کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈیونینز کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار ہواسیمینار سے محمد رمضان اچکزئی، خان زمان، ارشد یوسفزئی، محمد حسن بلوچ، سید آغا محمد، عابد بٹ اور محمد عمر جتک نے خطاب کرتے ہوئے واپڈا کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کا خیرمقدم کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ واٹرریسورس اور پاورڈویژن کی وزارتیں پہلے کی طرح یکجاء کرکے چیئرمین واپڈاکے ماتحت واپڈا اتھارٹی کو این ٹی ڈی سی، جینکوز اور ڈسکوز میں اصلاحات کی ذمہ داری سونپیں اورآئی پی پیز کے باقی ماندہ مالکان کے ساتھ کیے جانے والے معاہدات پر نظرثانی کریں حکومت گندم مافیا، چینی مافیا، دوائی مافیا اور ہر قسم کی لوٹ مار میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرے انہوں نے گزشتہ روز سوئی میں کیسکو کے ایک کارکن کی شہادت کے بعد ایک دوسرے واقعے میں ایک کارکن کو گرفتار اور زدوکوب کرنےکی مذمت کرتے ہوئےوفاقی و صوبائی حکومتوں سے پرزورمطالبہ کیا کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق مزدوروں کے بنیادی حقوق کاتحفظ یقینی بنائیں تاکہ محنت کش طبقہ دلجمعی سے ملک کی ترقی اور عوام کی خدمت میں اپنا بھرپورکردار ادا کرتا رہے۔