• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید ہونے والے وکلاء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، سربلند جوگیزئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ سانحہ 8 اگست کا غم آج بھی تازہ ہے سانحہ میں شہید ہونے والے وکلاء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان شہداء کی قربانیاں ہمیشہ انصاف کی بالادستی اور دہشت گردی کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی رہیں گی یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں ایک ایسی قوم کے طور پر متحد رہنے کی ضرورت ہے جو دہشت گردی کے خلاف اور انصاف کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتی انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ہم ان کے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔
کوئٹہ سے مزید