کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) رخشان ڈویژن کے متاثرہ بے روزگار فارماسسٹس ڈاکٹر حمل بلوچ ، ڈاکٹر نعمت اللہ اور ڈاکٹر برکت بلوچ نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رخشان ڈویژن میں فارماسسٹس کی غیرمنصفانہ بھرتیوں کا نوٹس لیا جائے اور تمام بھرتیاں منسوخ کرکے تمام ایڈہاک اسامیوں پر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں بصورت دیگر سخت احتجاج کریں گے یہ بات انہوں نےپریس کانفرنس میں کہی انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ایڈہاک بنیادوں پر فارماسسٹس اور ڈرگ انسپکٹروں کی تعیناتیاں کی گئی ہیں جن میں رخشان ڈویژن کے مقامی امیدواروں کو نظرانداز کرکے قلات اور مکران ڈویژن کے امیدواروں کو تعینات کیا گیا ہے ڈیڑھ ماہ سے محکمہ صحت کے حکام کو متعدد بار صورتحال سے آگاہ کرچکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی وزیراعلیٰ بلوچستان نوٹس لیں۔