• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے مقبول گوندل کو آڈیٹر جنرل بنانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(مہتاب حیدر) وزیراعظم شہباز شریف نے مقبول احمد گوندل کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان (AGP) مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے، دی نیوز کو معلوم ہے کہ آئینِ پاکستان 1973 کے آرٹیکل 168(1) کے تحت وزیراعظم شہباز شریف نے صدرِ پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مقبول احمد گوندل (PAAS، گریڈ 22) کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقرر کریں۔نو منتخب آڈیٹر جنرل اپنے پیش رو کی مدت مکمل ہونے پر عہدہ سنبھالیں گے۔دی نیوز سے بات کرتے ہوئے اعلیٰ سرکاری ذرائع نے تصدیق کی کہ یہ سمری وزیراعظم شہباز شریف کو بھیجی گئی تھی، جس میں پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ کے سینئر افسران کے نام شامل تھے، بشمول ایک حال ہی میں ریٹائرڈ افسر کے۔مقبول احمد گوندل اس وقت کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (CGA) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، اور اب وہ اگلے ماہ سے AGP کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔آڈیٹر جنرل کا عہدہ آئینی حیثیت رکھتا ہے اور حکومت کے تمام اخراجات کی جانچ پڑتال کے وسیع اختیارات رکھتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید