لاہور(آن لائن)صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات جاتی امرا میں ہوئی جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے پارٹی معاملات اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا۔نواز شریف نے کہا کہ خواجہ آصف میرے بہترین دوست اور مشکل وقت کے ساتھی ہیں۔ ن لیگ ایک سیاسی جماعت ہے اور ہمارے لیے سیاسی ورکرز کی سب سے زیادہ اہمیت ہے۔