اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین،عمران خان کی 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری کی 8اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں،چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اورجسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل تین رکنی بنچ منگل 12اگست کو سماعت کرے گا ، رجسٹرار آفس نے ملزم کی لیگل ٹیم کو نوٹسز جاری کردیے ، یاد رہے کہ چیف جسٹس یحی آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 29جولائی کو کیس کی ابتدائی سماعت کی تھی لیکن ملزم کے وکیل سلمان صفدر کے بیرو ن ملک جانے کی بناء پر کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی ۔