• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائٹ مینجمنٹ پولیس کا لاء اینڈ آرڈر یقینی بنانے میں اہم کردار، آئی جی

لاہور (کر ائم رپو رٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت رائٹ مینجمنٹ پولیس کے امور بارے سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریجنز اور اضلاع میں رائٹ مینجمنٹ پولیس کے ہیومن ریسورس، انفراسٹرکچر اور لاجسٹکس امور زیر غور آئے۔ ایڈیشنل آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس خرم شکور، ڈی آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس اسد سرفراز خان اور اے آئی جی ایڈمن ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی اجلاس میں موجود تھے جبکہ تمام آر پی اوز، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ایس پیز اور ڈی ایس پیز آر ایم پی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ رائٹ مینجمنٹ پولیس لا اینڈ آرڈر یقینی بنانے میں اہم ترین کردار ادا کر رہی ہے۔ دریں اثنا انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مشن جاری ہے۔
لاہور سے مزید