• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام لاہور میں پہلا "آزادی کارواں ہزاروں افراد کی شرکت

لاہور (خبرنگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیر اہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے "پہلا آزادی کارواں" شاندار قومی جذبے کے ساتھ نکالا گیا۔ کارواں بیگم کوٹ سے روانہ ہو کر شاہدرہ، بادامی باغ، راوی روڈ، بھاٹی چوک سے ہوتا ہوا ریلوے اسٹیشن لاہور تک پہنچا۔ مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے کارواں میں پرجوش شرکت کی۔ کارواں کی قیادت پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے صدر انجینئر عادل خلیق نے کی، جبکہ اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما قاری یعقوب شیخ جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، سٹی صدر چوہدری معاذ اشتیاق، عمر فاروق گجر، عمر عبد العزیز سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
لاہور سے مزید