• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوئوں نے متعدد گھروں اوردکانوں سے لاکھوں روپے اورقیمتی سامان لوٹ لیا

لاہور( کرائم رپورٹر)ڈاکوؤں نے متعدد گھروں اور دکانوں سے لاکھوں روپے اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق بادامی باغ میں ڈاکوکرامت کے گھرسے3لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،جنوبی چھاونی میں عدنان کی دکان سے 2 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،سندر میں عاطف سے 1 لاکھ35ہزار روپے اور موبائل فون،گجرہورہ میں افضال سے 2لاکھ 21 ہزار روپے اور موبائل فون،گوالمنڈی میں نعیم سے1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاون میں کامران سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔گارڈن ٹاؤن اور شیراکوٹ سے گاڑیاں جبکہ لوئرمال فیصل ٹاون اور مزنگ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید