• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر بھر کے 5000 سے زائد کنٹینرز صبح کی شفٹ میں کلیئر کیے جا رہے ہیں، ایل ڈبلیو ایم سی

لاہور (خصوصی رپورٹر) ایل ڈبلیو ایم سی صفائی آپریشن کے تحت شہر بھر کے 5000 سے زائد کنٹینرز صبح کی شفٹ میں کلیئر کیے جا رہے ہیں۔ تمام شاہراہوں پر مینوئل سویپنگ، مکینیکل سویپنگ کا عمل جاری ہے۔ کمرشل مارکیٹس کے ساتھ ساتھ مرحلہ وار رہائشی علاقوں کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے،جبکہ خصوصی اقدامات کے تحت بابو صابو، ٹھوکر نیاز بیگ، سگیاں پل، راوی پل سمیت دیگر داخلی خارجی راستوں پر صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔فیروز پور روڈ، جیل روڈ، مال روڈ، گلبرگ کے علاقوں میں صفائی ٹیمیں متحرک ہیں ۔
لاہور سے مزید