• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 مبینہ پولیس مقابلے،4 زیر حراست ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور ،کاہنہ، چوہنگ(کرائم رپورٹر،نامہ نگاران) تین مبینہ پولیس مقابلوں میں چار زیر حراست ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے باٹا پور کے علاقہ میں سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کا مبینہ مقابلہ میں زیر حراست ملزم علی حسن ہلاک ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم علی حسن ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے 53 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ تھا ۔ کاہنہ میں سی سی ڈی کے زیرحراست درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ دو ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے زیر حراست ملزمان عثمان اور زمان عرف ضمن اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی ہلاک ہو گئے ہلاک ہونے والا ملزمان ڈکیتی کے مقدمے میں سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کے زیر حراست تھے اور چوری ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بھی تھے تھانہ سندر کی حدود میں سی سی ڈی ماڈل ٹاون اور ریکارڈ یافتہ ملزمان کے درمیان فائرنگ ۔ایک ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جس کی شناخت قدرت اللہ کے نام سے ہوئی جو شاہ پور کا رہائشی اور پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا پولیس کے مطابق ملزم قدرت اللہ جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا اُسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہو گیا
لاہور سے مزید