• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود بوٹی ٹول پلازہ پر اشیاء بیچنے والے نوجوان پرتشدد سب انسپکٹر معطل

لاہور(کر ائم رپو رٹر)آئی جی موٹروے پولیس نے سخت ایکشن لیتے ہوئے محمود بوٹی ٹول پلازہ پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سب انسپکٹر کو معطل کر دیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق گزشتہ روز محمود بوٹی ٹول پلازہ پر پر کچھ افراد کھانے پینے کی اشیا بیچ رہے تھے، موٹروے پولیس کو دیکھ کر ان افراد نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، جس میں سے ایک نوجوان کو گرفتار کر کے موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
لاہور سے مزید