• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی ہمارے اسلاف کی بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے،وزیر خزانہ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے گزشتہ روز لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ضمنی گروپ" لائنز آف مسلم لیگ ن " کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کی ایک پُروقار تقریب میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہماری یہ آزادی ہمارے اسلاف کی بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے اس سال 14 اگست پر ہمیں دوہری خوشی منانی ہے — ایک جشنِ آزادی اور دوسرا "معرکۂ حق" کی کامیابی۔ "معرکۂ حق" میں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ سرکاری و عسکری قیادت ایک پیج پر ہو تو قوم بڑے سے بڑا ہدف بھی حاصل کر لیتی ہے۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اس وقت ہمیں میاں شہباز شریف جیسی قومی قیادت اور جنرل عاصم منیر جیسی عسکری قیادت میسر ہے۔
لاہور سے مزید