کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے پہلا "اگنائٹ 25" انٹر میڈیکل یونیورسٹی مینز فٹسال ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میں ضیاءالدین یونیورسٹی کو 4-3 سے شکست دی۔ یہ ایونٹ، جے ایس ایم یو کی آزادی تقریبات کا حصہ تھا جس کا موضوع "معرکۂ حق" اور "بنیان المرصوص" کو خراجِ تحسین تھا۔ اس میں نو میڈیکل یونیورسٹیز نے حصہ لیا جبکہ جے ایم ڈی سی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کھلاڑیوں میں نمایاں کارکردگی کے ایوارڈز ربیع (جے ایس ایم یو)، اسفند یار بلوچ (ضیاءالدین یونیورسٹی)، عمر حسن (جے ایس ایم یو)، اور مبین اسلم (جے ایس ایم یو) کو دیے گئے۔