• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین ملکی سیریز، ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلی کا امکان نہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تین ملکی سیریز اورایشیا کپ کیلئے پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ فخرزمان کا ری ہیب ہورہا ہے، توقع ہے کہ وہ فٹ ہوجائیں گے۔ ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار فخر زمان کی اسکواڈ میں واپسی کے لیے سلیکٹرز پر امید ہیں۔ فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں۔ کندھے کی سرجری کرانے والے آل راؤنڈر شاداب خان کی واپسی کا امکان نہیں ہے ۔بولنگ کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے سلیکٹرز سلمان مرزا کی شمولیت کے حامی ہیں، اس لیے ان کا نام آسٹریلیا جانے والے اسکواڈ سے واپس لیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں سلمان مرزا نے متاثر کن پرفارمنس دی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد ہوگا۔ متحدہ عرب امارات کے دورے پر 15 کی بجائے 16 کھلاڑیوں کا اعلان کیا جا سکتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سلیکٹرز کا ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان کی وطن واپسی پر تفصیلی بات چیت کے بعد اعلان کا پلان ہے۔ پاکستان افغانستان اور یو اے ای کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی سیریز 29 اگست سے شروع ہو گی ۔ ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں 9 ستمبر سے شروع ہو گا ۔

اسپورٹس سے مزید