کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے مستعفی ہونے والے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے بنگلہ دیش بورڈ سے معاہدہ کرلیا۔ بی سی بی کے مطابق ہیمنگ کے ساتھ دوبارہ معاہدہ کیا ہے ۔ وہ ہیڈ آف ٹرف مینجمنٹ، انٹرنیشنل وینیوز اور کیوریٹرز کے انچارج ہوں گے۔ پاکستان کے خلاف سیریز میں میرپور اسٹیڈیم کی پچ پر شدید تنقید کے بعد غیر ملکی کیوریٹر کی تقرری کی گئی ہے۔ وہ جولائی 2024 میں بنگلہ دیش کا معاہدہ ختم کر کے پاکستان آئے تھے ۔ دریں اثنا بی سی بی نے آئی سی سی کے سابق جی ایم اینٹی کرپشن یونٹ الیکس مارشل کی خدمات بھی حاصل کرلیں، انہیں ایک برس کیلئے کنسلٹنٹ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ بی سی بی ان دنوں بی پی ایل اور ڈھاکا پریمیئر لیگ میں کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جیولین ووڈ کو تین ماہ کیلئے اسپیشلسٹ بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔