ٹمپا۔ امریکا (اے پی پی) راولپنڈی، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے امریکا کی سینئر سیاسی اور امریکی سینٹ کام کے نئے سربراہ اور عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاہے۔فیلڈ مارشل نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے جنرل کین کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔اتوار کو آئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے امریکا کے سرکاری دورے کے دوران امریکا کی سینئر سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ ساتھ پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ٹمپا میں فیلڈ مارشل نے سبکدوش ہونے والے کمانڈر یونائیٹڈ سٹیٹس سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام)، جنرل مائیکل ای کوریلا کی ریٹائرمنٹ کی تقریب اور ایڈمرل بریڈ کوپر کی کمان سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی۔