اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)پاکستان کے کس صوبے میں کتنے گدھے ہیں ؟؟؟۔ تفصیلات سامنے آگئیں۔ پنجاب میں گدھوں کی تعداد تمام صوبوں کےمقابلے میں سب سے زیادہ چوبیس لاکھ تین ہزار پر پہنچ گئی -پنجاب میں بلوچستان کے مقابلے میں سترہ لاکھ تہتر ہزار،خیبر پختونخوا خواہ کے مقابلے میں سولہ لاکھ اکیس ہزار اور سندھ کے مقابلے میں پنجاب میں گدھوں کی تعداد تیرہ لاکھ بائیس ہزار زیادہ بنتی ہے۔کس صوبےمیں گدھوں کی تعداد کتنی ہے؟حکومتی زراعت شماری رپورٹ میں تفصیلات سامنے آگئیں- رپورٹ کے مطابق گدھوں کی تعداد میں پنجاب تمام صوبوں سےآگے ہے،سندھ دوسرے اورخیبرپختون خواہ میں تیسرے نمبرپرگدھوں کی تعدادزیادہ ہےجبکہ صوبہ بلوچستان میں گدھوں کی تعداد باقی صوبوں کےمقابلے میں کم ہے-رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گدھوں کی تعداد 24لاکھ3ہزار،سندھ میں گدھوں کی تعداد10لاکھ81ہزار،خیبرپختون خواہ میں گدھوں کی تعداد 7 لاکھ82 ہزار اور بلوچستان میں گدھوں کی تعداد 6لاکھ30 ہزار ہوچکی ہےجبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں گدھوں کی تعداد 4ہزارریکارڈ کی گئی- رپورٹ کے مطابق بلوچستان کےمقابلے پنجاب میں گدھوں کی تعداد17لاکھ73ہزار زیادہ بنتی ہے، پنجاب میں خیبر پختون خواہ کےمقابلے گدھوں کی تعداد16 لاکھ21 ہزار اورسندھ کےمقابلے پنجاب میں گدھوں کی تعداد 13لاکھ 22ہزار زیادہ بنتی ہے- زراعت شماری رپورٹ2024کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی مجموعی تعداد49لاکھ ہوچکی ہے۔