• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن سندور شطرنج کی طرح تھا، دشمن کی اگلی چال کا پتہ نہ تھا، بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی نے کہا ہے کہ آپریشن سندور شطرنج کی طرح تھا۔ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ دشمن کی اگلی چال کیا ہو گی اور ہم کیا جواب دیں گے۔ یہی گرے زون ہے۔ʼہم شطرنج کی چالیں چل رہے تھے، وہ بھی شطرنج کی چالیں چل رہے تھے۔ کبھی ہم چیک میٹ کر رہے تھے اور کبھی ہم ہدف کو نشانہ بنا رہے تھے، باوجود اس کے کہ ہمیں نقصان کا خدشہ تھا۔ لیکن زندگی کا کھیل ایسا ہی ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس میں4 اگست کو کی گئی بھارتی آرمی چیف کی تقریر گزشتہ روزفوج کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔ بی بی سی کے مطابق جنرل اوپیندر دویدی نے انڈین فوج کی حکمت عملی کو شطرنج کے کھیل سے تشبیہ دی۔ وہ کہتے ہیں کہ اس آپریشن کی مدد سے انھیں گرے زون کی گہرائی کی اہمیت آئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید