• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ مضحکہ خیز، ناقابل یقین ہے، چینی تھنک ٹینک

بیجنگ(جنگ نیوز)چینی تھنک ٹینک نے پاکستانی طیارے مار گرانے کا بھارتی فضائیہ کے سربراہ جنرل امر پریت سنگھ کا بے بنیاد دعویٰ مسترد کردیا ہے اورکہا ہے کہ پاکستانی طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ مضحکہ خیز ، ناقابل یقین ہے،جھڑپوں کو تین ماہ گذر چکے، جنرل امر پریت سنگھ نے کوئی ٹھوس ثبوت بھی پیش نہیں کیا ،۔ ”چارہار انسٹیٹیوٹ“ کے سینیئر ریسرچ فیلو پروفیسر چِنگ شی ژونگ کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بیان "مضحکہ خیز"، "ناقابلِ یقین" اور "خود ساختہ تفریح"کے سوا کچھ نہیں۔پروفیسر چِنگ نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کا دعویٰ ”بے بنیاد“ ہے اور اس کے پاس اس کی حمایت میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔ بھارتی دعوے میں نہ کوئی طیاروں کے ملبے کی تصاویر ہیں نہ ہی ریڈار مانیٹرنگ ڈیٹا، جو اس دعوے کو ثابت کرنے کے لیے ضروری ہیں۔
اہم خبریں سے مزید