لاہور(جنرل رپورٹر) بزدار دور حکومت میں کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جس پر چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سرکاری افسران کے احتساب کے لئے بڑا اعلان کیاہے ،ایک ہی نوعیت کی دوبارہ مالی بے ضابطگی میں ملوث افسران پر پیڈا ایکٹ لگانے کا فیصلہ کر لیاگیا جبکہ ایک ہی نوعیت کی مالی بے ضابطگی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں زیر بحث لانے کی بجائے سرکاری افسران کے خلاف فوری کارروائی ہوگی ۔