• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم کم ہو کر ایک ارب تین کروڑ ڈالرز پر آگیا

اسلام آ باد(رانا غلام قادر) 2024۔25 افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کاحجم کم ہوکرایک ارب تین کروڑ ڈالرز پرآگیا،دو سال میں افغانستان کی پاکستان سےٹرانزٹ ٹریڈ کےتحت درآمدات میں6ارب 7کروڑ ڈالرزکی نمایاں گراوٹ آئی، پاکستان کی جانب سے ٹرانزٹ ٹریڈکی آڑمیں اسمگلنگ کےخلاف ٹھوس اقدامات کے نتیجے میں گذشتہ دو مالی سال کے دوران افغانستان کی پاکستان سےٹرانزٹ ٹریڈ کےتحت درآمدات میں چھ ارب سات کروڑ ڈالرزکی نمایاں گراوٹ آئی ہے-مالی سال دو ہزار چوبیس، پچیس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کاحجم کم ہوکرایک ارب تین کروڑ ڈالرز پرآگیاجو مالی سال دو ہزار بائیس،تئیس میں سات ارب دس کروڑ ڈالرز تھا۔حکومتی ذرائع کےمطابق پاکستان نےٹرانزٹ ٹریڈکی آڑمیں اسمگلنگ پرقابو پانےاور ٹرانزٹ ٹریڈ کاغلط استعمال روکنےکےلیےموثراقدامات کیےجس کے نتائج حالیہ دو برس کے دوران برآمد ہوئے-

ملک بھر سے سے مزید