پشاور(آئی این پی) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نااہل کرکے انکے حقوق چھینے جا رہے ہیں سابق حکومتوں کی کرپشن کو ہمارے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے جبکہ کوہستان اسکینڈل صوبے کا نہیں بلکہ وفاق کا معاملہ ہے مگر الزام ہم پر ڈالا جا رہا ہے۔اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے دعوی کیا کہ 17ماہ میں صوبے نے 250 ارب روپے سے زائد آمدنی حاصل کر کے تاریخ رقم کی، خیبرپختونخوا کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں قرضوں میں ڈوبا ہوا اور تنخواہوں کے لالے پڑے صوبے کا چارج ملا، صوبے کو مالی تباہی سے نکال کر کامیابی کی طرف گامزن کر دیا۔