کراچی( افضل ندیم ڈوگر) انتظامی مسائل اور موسمی خرابی کی وجہ سے مختلف ایئر لائنز کا فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہوا۔ 70 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، 3 منسوخ کی گئی جبکہ 1 پرواز کو فنی خرابی پر واپس اتارا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام اباد سے اسکردو کے لیے روانہ ہوئی پرواز پی اے 251 میں فنی خرابی پر طیارے کو 1 گھنٹے بعد واپس اسلام اباد اتارا گیا۔ پرزے کی تبدیلی کے بعد مسافروں کو اسی طیارے سے روانہ کیا گیا۔ اسلام اباد ایئرپورٹ کی 26 لاہور کی 7 کراچی کی 18 ملتان کی پانچ فیصل اباد اسکردو سیالکوٹ کوئٹہ کی دو دو اور پشاور کی 6 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ لاہور ٹورنٹو کی پرواز کی روانگی میں ساڑھے 12 گھنٹے، لاہور ابوظہبی کی پرواز پی اے 430، 431کی روانگی میں 13 گھنٹے، اسلام اباد سے پیرس کی پرواز پی کے 749 کی روانگی میں ساڑھے 12گھنٹے اسلام اباد سے کوالالمپور کی پرواز پی کے 894 کی روانگی میں ساڑھے 7گھنٹے تاخیر ہوئی۔