کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے حضرت شاھ عبدالطیف بھٹائی کے 282 ویں عرس کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے شاھ عبدالطیف بھٹائی کا پیغام امن ٫ محبت اور رواداری کا پیغام ہے جس پر علمدرآمد کرتے ہوئے سندھ دھرتی کو امن کو گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاھ عبدالطیف بھٹائی کی شاعری کو پوری دنیا میں پذیرائی حاصل ہے۔