کراچی(اسٹاف رپورٹر) راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل ساتھ چلنے والی گاڑی سے ٹکراکر سلپ ہوئی، ہلکی بوندا باندی سے سڑک بھی گیلی تھی، موٹر سائیکل سلپ ہونے سے بہن بھائی گرے اور پیچھے سے آتے ڈمپر کا بریک نہیں لگا۔ حادثے کے وقت ڈمپر خالی اور فاسٹ ٹریک پر تیز رفتاری سے جا رہا تھا۔ ویڈیو نے چیئرمین ڈمپرز اونر ایسوسی ایشن کے بیان کی بھی نفی کر دی، چیئرمین ڈمپر ایسوسی ایشن نے حادثے کا ذمے دار واٹر ٹینکر کو قرار دیا تھا۔