• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 ڈمپر نذر آتش کرنے کے خلاف 2 تھانوں میں مقدمات درج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے 7 ڈمپرنذر آتش کرنے کے خلاف 2 تھانہ یوسف پلازہ اور فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا تھانوں میں دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ یوسف پلازہ میں مقدمہ میر عالم جان نامی ڈمپر ڈرائیو کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ متن کے مطابق میر عالم جان ڈمپر نمبر TLA 221 پر سامان خالی کرکے واپس جارہا تھا راستے میں ساتھی ڈرائیو نے فون کال کے زریعے اطلاع دی کہ راشد منہاس روڈ پر کسی نامعلوم گاڑی نے ایکسیڈینٹ کیا ہے جسکے بعد 70 سے 80شر پسند افراد جوپینٹ شرٹ اور شلوار قمیض میں پہنے ہوئے ہاتھوں میں ڈنڈے پتھر اور اسلحہ لیئے سڑک پر آگئے۔ ان افراد نے ڈمپر نمبر TKA 221 سمیت دیگر 3 ڈمپرز کو زبردستی روکا اور پھر پتھراو شروع کردیا جسکے نتیجے میں ڈمپرز کے شیشے توڑے اس ہی دوران چند شر پسند افراد نے آتش گیر مادہ اور پیٹرول چھڑک کر چاروں ڈمپرز کو آگ لگادی۔ مدعی مقدمہ کے مطابق جب وہاں پہنچا تو تقریبآ 70 سے 80 شر پسند عناصر جائے وقوعہ پر موجود تھے جو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں مصروف تھے۔ مدعی مقدمہ عالم خان نے مقدمے میں موقف اختیار کیا کہ دہشتگرد عناصر نے 4ڈمپرز کو جلایا اور ڈمپرز ڈرائیورز نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ جبکہ تھانہ ایف بی ایریا میں مقدمہ ڈمپر ڈرائیو صابر جان کے بھائی داؤد جان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ متن کے مطابق دہشتگرد عناصر نے سہراب گوٹھ سے گلشن اقبال جاتے ہوئے 3 ڈمپرز کو کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنانے کے بعد نظر آتش کردیا۔ فیڈرل بی ایریا میں درج مقدمے میں 35 سے 50 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا۔ مقدمات میں املاک کو نقصان پہنچانے، جلاؤ گھیراؤ، فساد پر اکسانے سمیت انسدادِ دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید