• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ، بے گھر افراد کیلئے 100 سرکاری عمارتیں مختص کردی ہیں، ڈپٹی کمشنر

باجوڑ(صباح نیوز) باجوڑ میں ممکنہ فوجی آپریشن کے باعث ہزاروں افراد کی نقل مکانی جاری بے گھر ہونیوالے افراد نے قریبی رشتہ داروں اور سرکاری عمارتوں میں پناہ لے لی۔ڈپٹی کمشنر شاہد علی کے مطابق تحصیل ماموند سے نقل مکانی پر مجبور ہونے والے بے گھر متاثرین کی سہولت کے لیے 107 سرکاری عمارتیں پناہ گاہوں کے طور پر مختص کر دی ہیں۔ فلاحی تنظیموں کی جانب سے خدمت کا سلسلہ جاری ہیں۔ مختلف سرکاری سکولوں میں بھی بے گھر افراد کو ٹہرایا گیاہے۔ضلعی حکام کے مطابق متاثرین کی فوری رہائش اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید