• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق: کلورین گیس کے اخراج سے 600 سے زائد زائرین کی حالت غیر

تصویر:عرب نیوز
تصویر:عرب نیوز

عراق میں کلورین گیس کے اخراج کے باعث 600 سے زائد زائرین کی حالت غیر ہوگئی، سانس لینے میں دشواری کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں تمام متاثرین کو طبی امداد دی گئی۔

عراقی وزارت صحت کے مطابق کربلا میں کلورین گیس کے اخراج سے دم گھٹنے کے 621 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزارت نے بتایا کہ تمام مریضوں کو فوری علاج فراہم کیا گیا اور وہ صحتیاب ہو کر اسپتال سے گھر واپس چلے گئے۔

یہ واقعہ رات کے وقت کربلا اور نجف کے درمیان راستے پر واقع ایک واٹر ٹریٹمنٹ اسٹیشن میں کلورین گیس کے اخراج کے باعث پیش آیا۔

واضح رہے کہ اس سال لاکھوں زائرین اربعین کے موقع پر امام حسینؓ اور حضرت عباسؓ کے روضہ مبارک پر حاضری دیں گے۔

خیال رہے کہ اربعین واقعہ کربلا میں امام حسینؓ کی شہادت کے بعد 40 روزہ سوگ کی تکمیل کا دن ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید